the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
تالاب کو خوبصورت بنانے اور وسیع پارک کی تعمیر کا فیصلہ ‘صدر مجلس کی توجہ دہانی پر کمشنر بلدیہ کا اعلان
حیدرآباد5-فروری(اعتمادنیوز)بیرسٹراسد الدین ا ویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی خصوصی دلچسپی اور پُراثر نمائندگی کے بعد کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سومیش کمار نے میرعالم تالاب ‘ کے تحفظ اور اس کو خوبصورت بنانے کے علاوہ تالاب کے قریب شہر کا سب سے بڑا پارک تعمیر کرنے کا اعلان کیاہے جس میں عوام کے لیے چہل قدمی کے علاوہ دیگرسہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس پورے پراجکٹ کے لیے جی ایچ ا یم سی کی جانب سے 15کروڑروپئے خرچ کئے جائیں گے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج صبح کمشنر بلدیہ سومیش کمار ‘ ایڈیشنل کمشنر اربن فارسٹری چندراموہن ریڈی اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ میر عالم تالاب کامعائنہ کیا۔ 350ایکڑ پر محیط اس تالاب کے اطراف 6.5کیلومیٹر کابندھ تعمیر کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے بتایاکہ وہ گزشتہ10سال سے مسلسل میرعالم تالاب کے تحفظ اوراس کو خوبصورت بنانے کے لیے نمائندگی کررہے ہیں۔ اس پر کمشنر بلدیہ سومیش کمار نے بتایاکہ اگر صدرمجلس کاتعاون رہا تو وہ اس تالاب کو پرانا شہر کے حسین ساگر یعنی ٹینک بینڈمیں تبدیل کردیں گے۔ بیرسٹر اویسی کو کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ چہل قدمی اور سائیکلنگ کیلئے 6.5کیلو میٹر بندھ بنایا جائے گا جس کے اطراف شجر کاری کی جائے گی۔ تالاب کے تحفظ کے لیے گِرل فینسنگ کرنے کابھی فیصلہ کیاگیاہے۔ پارک میں داخلہ کے لیے 3انٹری پلازا تجویز کئے گئے ہیں۔ ایک بہادر پورہ کے پاس اور دوسرا عطا پوررنگ روڈ کے پاس رہے گا۔ شجرکاری جہاں ضروری ہے وہاں کی جائے گی اور خوبصورت پودے لگائے جائیں گے۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ایک نرسری بھی وہاں قائم کی جائے گی



اور چھوٹے سبز جزیرے بنائے جائیں گے۔ جھیل میں پانی کی صفائی اور اس میں کشتی رانی کوشروع کرنے پربھی کمشنر نے زوردیاہے۔ اس کے علاوہ فوارے اور خصوصی لائٹنگ بھی جی ایچ ا یم سی کی جا نب سے لگائی جائے گی۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ میرعالم تالاب شہر کے قلب میں واقع ہے جہاں پر شہر کاسب سے بڑا پارک بنایا جائے گا جس سے نئے اورپرانے شہر کے عوام کو سہولت ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ پانی کوشفاف بنانے کے لیے راج شیکھر ریڈی جس وقت چیف منسٹر تھے اس وقت سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ وہاں شروع کیاگیاتھا جس کی کارکردگی کو بھی موثر بنایا جائے گا۔ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے دورہ کے دوران کمشنرسے یہ خواہش کی کہ جنگی خطوط پر اس پراجکٹ کی تکمیل کی جائے جس پر سومیش کمار نے بتایاکہ بلدیہ کے پاس فنڈس موجود ہے ‘ اس کے کام تیزی سے کروائے جائیں گے۔ بیرسٹر اویسی نے یہ بھی مشورہ دیاکہ جب اس تالاب کو ایک بڑے پارک اور تفریحی مقام میں تبدیل کیا جارہا ہے تویہاں پرعوام کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے چاہئے اس لیے جی ایچ ایم سی اپنے پراجکٹ میں تالاب اور پارک کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو بھی شامل کرے۔ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے بتایاکہ بہادرپورہ ‘ عطا پور ‘راجندر نگر ‘ شیورام پلی‘ حسن نگر اوراس کے اطراف کے علاقوں میں رہنے والے عوام کو پارک بننے کے بعد کافی سہولت ہوگی اور علاقہ میں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ میرعالم تالاب اولڈ بنگلور شاہراہ سے متصل ہے جہاں پر اس خوبصورت پراجکٹ سے گہما گہمی میں اضافہ ہوجائے گا۔ ایرپورٹ کے ذریعہ شہر میں جو سیاح اوربیرونی افراد داخل ہوتے ہیں ‘ جب وہ یہ خوبصورت جھیل اور پارک کو دیکھیں گے توانہیں شہر کی خوبصورتی کا بھی اندازہ ہوگا اس لیے وہ گزشتہ کئی سال سے اس پراجکٹ کی تیزی سے تکمیل پر زور دے رہے ہیں۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.